زیراعظم عمران خان اسی ماہ آٹا اور چینی چوروں کو بے نقاب کریں گے،وزیر ریلوے شیخ رشید


0:00/0:00
Skip in 5
0:00/0:00
Skip in (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ عمران خان اسی ماہ چینی اور آٹے کے مافیا کو شکنجے میں لیں گے،جو بھی انویسٹی گیشن کی اس کو سامنے لائیں گے،جنہوں نے چور بازاری کی اس کو اسی ماہ بے نقاب کریں گے ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان معیشت پر اچھی خبردیں گے،نیب کے مقابل مافیا اچھے مہنگے وکیل رکھ لیتا ہے ،شاہد خاقان عباسی جتنی باتیں کررہے ہیں جلد ایل این جی پر فیصلے آئیں گے ،وزیر ریلوے نے کہاکہشہبازشریف کا دوست ہوں ،اس نے کہا میری بیماری میری مرضی،پی پی جتنا زور لگالے پنجاب میں بلاول کی دال
نہیں گل سکتی ۔
انہوںنے کہا کہ گزشتہ 72 برس میں پہلی مرتبہ بزنس پلان دیا ہے،فری ٹریک پالیسی لا رہے ہیں ،ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہواہے،ہمارا سڑک پر بس، ویگن ،ٹرک مافیا کے ساتھ بھی سامنا ہے، ہمیں ریلوے کو خسارے سے نکالنا ہے ۔

شیخ رشید نے کہاکہ میری زندگی کا مشن نالہ اور ایم ایل ون ہے ،ایم ایل ون ریلوے میں انقلاب ہوگا، وزی رریلوے کا مزید کہناتھا کہ پیسے مل گئے تو کے سی آر6ماہ میں چلا دیں گے،9 ٹرینوں پرائیویٹ سیکٹر میں دینے جارہے ہیں ،ہم پرائیویٹ سیکٹر سے کرایہ لیں گے ،پرائیویٹ سیکٹر اپنی انجن بوگیاں لاکر ٹریک استعمال کر سکتے ہیں ۔

No comments